ریونیو ڈیویژن وریٹرننگ آفیسر گوتم پاترو کا بیان
مٹ پلی۔/15 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی ریونیو ڈیویژن ریٹرننگ آفیسر گوتم پاترو کے بموجب مٹ پلی ڈیویژن کے مٹ پلی منڈل کے 23 گرام پنچایت مواضعات میں سرپنچ عہدہ کیلئے 78 نامزدگیاں اور 212 وارڈس کیلئے 262 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ تیسرے مرحلہ کے اختتام پر 23 گرام پنچایت کیلئے جملہ 158 نامزدگیاں اور 212وارڈس کیلئے جملہ 456 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ راما راؤ پلے کے سی آر تانڈہ پاٹی میدی تانڈہ گرام پنچایتوں کیلئے سو اور امیدواروں نے نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ راما راؤ پلے کیلئے ایگورلہ لکشمی کے سی آر تانڈہ کیلئے گوگلاوت شنکر پاٹی میدی تانڈہ کیلئے جروپولہ یوجی نے نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ جن کے مقابل دوسرے امیدوار نہ ہونے پر ان امیدواروں کا انتخاب یقینی ہے اور اس کے متعلق 12 وارڈس کیلئے واحد امیدواروں نے نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ متعلقہ منڈل کے تحت انتخابی مرکز جگا ساگر میں آج تیسرے مرحلہ پر سرپنچ کیلئے 35 نامزدگیاں اور وارڈ ممبرس کیلئے 54 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں ۔ آتما کور انتخابی مرکز میں سرپنچ کیلئے 19 وارڈ ممبرس کیلئے 62 ویلولہ میں سرپنچ کیلئے 39 وارڈ ممبرس کیلئے97 چولہ مدی میں سرپنچ کیلئے 15 وارڈ ممبرس کیلئے 66 پدا پور میں سرپنچ کیلئے 21 وارڈ ممبرس کیلئے 58 بنڈہ لنگا پور میں سرپنچ کیلئے29 وارڈ ممبرس کیلئے 119 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ ابراہیم پٹنم منڈل میں 4مراکز پر سرپنچ کیلئے 61 وارڈ ممبرس کیلئے 229 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ ابراہیم پٹنم سرپنچ کیلئے 22 وارڈ ممبرس کیلئے 61 ورشہ کونڈہ کیلئے سرپنچ کیلئے 8 وارڈ ممبرس کیلئے 48 ویملکرتی کیلئے سرپنچ 14 وارڈ ممبرس 64 ، تما پور کیلئے سرپنچ 17 وارڈ ممبرس 56 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔ ملا پور منڈل کیلئے 23 گرام پنچایت کیلئے سرپنچ 95 اور 220 وارڈس کیلئے 296 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں۔