مٹ پلی /3 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی ایس آئی منڈلہ اشوک کے بموجب کورٹلہ کے متوطن بجاراپو سرینواس 45 جو محکمہ برقی سے تعلق رکھتا تھا مٹ پلی دفتر میں کام کرنے کے بعد گھر واپس موٹر بائیک پر سوار رات کے 10 بجے قومی شاہراہ 63 پر جارہا تھا کہ موٹر بائیک پر سے توازن کھوکر گر گیا اور ہلاک ہوگیا ۔ ویلولہ روڈ موٹر بائیک پر سوار نریندر 26 جو ابراہیم پٹنم کا متوطن اپنے دوست کے ہمراہ مٹ پلی کی سمت آرہا تھا توازن کھوکر گر گیا ۔ مقامی احباب نے دونوں کو علاج و معالجہ کیلئے سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا ۔ علاج کے دوران نریندر جاں بحق ہوگیا ۔ نریندر سال گذشتہ ایک لڑکی سے عشق کرکے شادی کیا تھا جو دو خاندانوں کی ذات الگ ہونے پر بڑوں کی رضامندی نہیں تھی ۔ روزگار کی تلاش میں اسٹارینٹ اور کپڑے کی دوکان میں کام کیا کرتا تھا ۔ مقامی پولیس کی جانب سے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ۔