مٹ پلی اور کورٹلہ کے درمیان نیا ضلع بنانے کا مطالبہ

مٹ پلی ۔ 12 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ایم ایل اے مٹ پلی جناب کوموریڈی راملو نے متعلقہ عہدیداران و ریاستی حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا کہ ریاست تلنگانہ میں نئے اضلاع کی تشکیل ہو تو مٹ پلی اور کورٹلہ دونوں شہروں کے درمیان نیا ضلع بنایا جائے کیونکہ سابق نظام حکومت میں مٹ پلی ضلعی حیثیت رکھتا تھا ۔ کریم نگر اور نظام آباد کے مساوی فاصلہ پر مٹ پلی اور کورٹلہ کے درمیان نیا ضلع بنانا ہی وقت کا تقاضہ اور عوام کے ساتھ انصاف ہوگا ۔ سنہرا تلنگانہ کا کاز یہی ہونا چاہئے کہ دیہی علاقوں کو ترقی دی جائے نہ کہ سیاسی دباؤ میں آکر دیہی عوام کے مسائل کی یکسوئی سے کنارہ کشی کی جائے حصول تلنگانہ کا مقصد عوام کے ساتھ انصاف ہو ۔ مقامی کانگریس پارٹی قائدین وجئے آزاد عبدالحفیظ ایڈوکیٹ ، محمد رئیس الدین ، ایرولہ مہنڈمانڈلو کے علاوہ سابق میونسپل چیرپرسن ایرولہ نرسو نے بھی کورٹلہ اور مٹ پلی کے درمیان نیا ضلع بنائے جانے کی حکومت سے پرزور مطالبہ کئے ہیں ۔