حیدرآباد 13 فروری (سیاست نیوز) آؤٹر رنگ روڈ پر کام کے دوران مٹھی کا تودا گرنے سے ایک مزدور فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 22 سالہ کلاپایا جو گھناپورم ضلع رنگاریڈی علاقہ کا ساکن تھا۔ آؤٹر رنگ روڈ پر مزدوری کا کام کررہا تھا جس کا آبائی مقام ضلع محبوب نگر بتایا گیا ہے۔ کام کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے شدید زخمی ہوکر علاج کے دوران فوت ہوگیا۔