اجزا: بکرے کا گوشت آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ، ادرک دو انچ کا ٹکڑا، پیاز ایک عدد درمیانی، ٹماٹر دو عدد درمیانے،دہی آدھی پیالی، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچیں حسب پسند، ہرادھنیا آدھی گٹھی، کوکنگ آئل تین چوتھائی پیالی۔
ترکیب :کوکنگ آئل میں گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑالیں ، پھر اس میں لہسن اور گوشت ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ گوشت کا پانی خشک ہوجائے۔پھر اس میں دہی ،نمک ،پسی ہوکٹی ہوئی لال مرچ اور پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔ گوشت گلنے پر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز ،ٹماٹر ،ہری مرچیں ،ہرادھنیا اور ادرک ڈال کر ملائیں۔