مٹن دوپیازہ

اجزاء : گوشت ایک کیلو ، پیاز آدھا کلو ، تیل آدھی پیالی ، ادرک لہسن کا پیٹ ایک پیالی ، دہی ایک پیالی ، ٹماٹر پاؤ کلو ، ہری مرچ 4 عدد ، مرچ پاؤڈر ایک چمچ ، گرم مسالاپاوڈر ایک چمچ ، نمک حسب ذائقہ ۔ دارچنی ، لونگ ، بڑی الائچی ، تیز پتہ ، جاوتری ، بادیان ، لال مرچ ، زیرہ کالی مرچ حسب ضرورت ۔
ترکیب : گوشت کو دھوکر ادرک لہسن پیسٹ دہی نمک لگاکر آدھا گھنٹے کیلئے رکھ دیں ۔ پیاز کچھوں میں کاٹ لیں ۔ کوکر میں تیل ڈال کر کھڑے مسالے کو کڑکڑا لیں ۔ پیاز ڈالیں ۔ جب پیاز گلابی ہوجائے تو میرینٹ کیا ہوا گوشت ڈالیں اور 10 منٹ تک بھونیں ۔ باریک کٹا ہوا ٹماٹر اور سارے پسے مسالے ڈال کر دھیمی آنچ پر ہی پکائیں ۔ پانی بالکل نہ ڈالیں صرف پیاز اور دہی میں ہی پکنے دیں ۔ 4 سیٹی آنے کے بعد کوکر کو چولہے سے اتاردیں ۔ 15 منٹ بعد کھول کر 5 منٹ تک اور بھون لیں ۔ جب گوشت تری چھوڑنے لگے تو باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ہری مرچ چیر کر اور ایک ٹماٹر چار ٹکڑوں میں کاٹ کرسجائیں ۔