بھینسہ۔26نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ بیل بازار میں مویشیوں کی حفاظت کیلئے مویشی ڈاکٹرس کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع جوائنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم پریم داس نے بیل بازار میں موجود کسانوں اور بیوپاریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادہ مویشیوں (گائے اور بھینس) کی حفاظت بیحد ضروری ہے کیونکہ ان سے مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتاہے۔ مویشیوں کو وقت پر پینے کے پانی اور ان کی غذا کا انتظام کرتے ہوئے ان کی حفاظت اور ان کی صحت کا خیال رکھنا چاہیئے ۔اگر مویشی کسی بیماری مںی مبتلا ہوجائے تب انہیں مویشیوں کے دواخانہ پر جلد سے جلد رجوع کروانا چاہیئے اور کہا کہ مویشیوں کی خرید و فروخت کیلئے منڈل سطح پر منعقد کردہ کمیٹی سے رسید حاصل کرنا بیحد ضروری ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر عبدالماجد‘ بھینسہ مویشی ڈاکٹر جی وٹھل ‘ ایلے گاؤں ڈاکٹر بی رانی ‘ نرسا پور ڈاکٹر گووردھن اور بھینسہ سب انسپکٹر پروین کمار کے علاوہ کسانوں اور بیوپاریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔