مویشیوں کیلئے بہترین طبی خدمات کی ہدایت

کریم نگر /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم برسات میں مویشیوں و جانوروں کو مختلف قسم کے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ ضلع کے تمام وٹرنری دواخانوں میں ڈاکٹرس و عملہ دستیاب رہ کر بہتر طبی خدمات فراہم کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے یہ ہدایت دی ۔ پیر کی صبح کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں تمام ضلعی عہدیداران کے ساتھ ’’ ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام ‘‘ کو منعقد کیا ۔ اس موقع پر سلطان آباد منڈل کے موضع گرے پلی سے پی وینکٹیشم نے فون کے ذریعہ کہا کہ گرے پلی حیوانات دواخانے میں ڈاکٹر و کمپاونڈر نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو دشواری ہو رہی ہے ۔ فوری ڈاکٹر و عملہ کا تقرر کرنے کی خواہش کی ۔ کلکٹر نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کا تقرر ہونے تک گرے پلی کو انچارج ڈاکٹر کا تقرر کرنے محکمہ انیمل ہسبنڈری کے جے ڈی کو ہدایت کی ۔ گاگلاپور سے کے ملیشم نے کہا کہ ہمارے موضع میں ایک نمبر وارڈ ممبر رمیش کو تین بچے ہیں ۔ جس پر فوری تحقیقات کرکے کارروائی کرنے کلکٹر نے ڈی پی او کو ہدایت کی ۔ رائیکل منڈل مستقر سے اے چندرا شیکھر نے کہا کہ دو مہینے قبل اراضی کے پہانی نقل کیلئے درخواست کرنے پر ابھی تک جاری نہیں کیا گیا کہنے پر کلکٹر نے فوری رائیکل تحصیلدار کو متعلقہ درخواست گذار کو پہانی نقل دینے فون کے ذریعہ ہدایت کی ۔ گنگادھر منڈل منگاپیٹھ سے کویتا نے کہا کہ 7 ویں مرحلے کی اراضی کی تقسیم میں اراضی دینے کی بات کہی لیکن اراضی نہیں دی گئی کہنے پر تحقیق کرکے کارروائی کرنے آر ڈی او کو کلکٹر نے ہدایت کی ۔ اس طرح ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام میں موصول چھ فون کالس پر مسائل کی کلکٹر نے یکسوئی کی ۔ اس پروگرام میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر و دیگر ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی ۔