مویشیوں کا سرقہ کرنے والی ٹولی بے نقاب

ملزمین کی بہت جلد گرفتار ، رچہ کنڈہ پولیس کا ادعا
حیدرآباد /28 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مویشیوں کا سرقہ کرنے والی ایک سرغنہ ٹولی کو رچہ کنڈہ پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ جو گذشتہ دیڑھ سال کے عرصہ سے علاقہ میں خوف و دہشت مچائے ہوئے تھے ۔ کسان طبقہ اس ٹولی کی سرگرمیوں سے کافی پریشان تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں واقع مختلف پولیس اسٹیشنوں میں اس ٹولی نے اپنی سرگرمیاں انجام دی تھی ۔ اس سلسلہ میں کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے اس ٹولی کے بے نقاب ہونے کے بعد پولیس کی ستائش کی اور اس ٹولی کو گرفتار کرنے والے پولیس عہدیداروں کو انعامات کا اعلان بھی کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایداپا 32 سال 28 سالہ ایکامبرم نامی24 سالہ مہیش 30 سالہ سرینو ، 34 سالہ روی کمار 43 سالہ وینکنا بالو اور شیخ علیم شامل ہیں ۔ جبکہ یاکایا نامی شخص فرار ہوگیا ہے ۔ جس کو پولیس بہت جلد گرفتار کرلے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے قبضہ سے پولیس نے 63 مویشیوں کو ضبط کرلیا ہے ۔ یہ ٹولی 13 مقدمات میں ملوث ہے ۔ کمشنر نے بتایا کہ مویشیوں اور دیگر سامان جوکہ 32 تا 40 لاکھ روپئے مالیت کا ہے ۔ اسے ضبط کرلیا گیا ہے ۔ اس ٹولی نے عبداللہ پور میٹ میں 5 ابراہیم پٹنم میں 3 حیات نگر میں تین پوچم پلی اور کندکور حدود میں ایک ایک واردات انجام دی تھی ۔ رات کے وقت موٹر سائیکل پر مویشیوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کو دیکھتے ہوئے گاڑیوں میں ان کا سرقہ کیا کرتے تھے اور کتہ گڈیم و بھدراچلم کے علاقہ میں ان مویشیوں کو منتقل کرتے ہوئے فروخت کیا جارہا تھا ۔ پولیس رچہ کنڈہ مزید تحقیقات میں جٹ گئی ہے ۔