موہن بھاگوت، حکومت مہاراشٹرا کو عدالتی نوٹس

ناگپور ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عدالت نے آج یہاں موہن بھاگوت اور حکومت مہاراشٹرا سے ایک عرضی پر جواب طلب کیا ہے جو سنگھ پریوار کے سالانہ ’’پتھ سنچالن‘‘ کے دوران عوامی مقام پر لاٹھیوں کے استعمال کی پاداش میں آر ایس ایس سربراہ اور دیگر ارکان کے خلاف کارروائی کی استدعا کے ساتھ داخل کی گئی ہے۔ سوشیل ورکر موہنیش جیون لال جبل پوری آرمس ایکٹ کے تحت بھگوت اور آر ایس ایس ممبر انیل بوکھارے کے خلاف کارروائی کیلئے سیشنس کورٹ سے رجوع ہوئے۔ عدالت نے ریاستی حکومت، ناگپور پولیس، بھاگوت اور اوکھارے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 11 ڈسمبر کو مقرر کردی۔