حیدرآباد۔/19فبروری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت اپنی گاڑیوں کے اصل دستاویزات ساتھ رکھیں۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک مسٹر جتیندر نے بتایا ہے کہ عوام دوست اقدامات کے تحت چالانات کیلئے سب انسپکٹر سے کم رتبہ والے عہدیدار کو گاڑی روکنے کے اختیارات نہیں ہوں گے اور سب انسپکٹر کی موجودگی میں ہی دستاویزات کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر رقم کے چالانات کی مہم کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ گاڑی چلانے والے افراد گاڑیوں کے اصل دستاویزات اپنے ساتھ نہیں رکھتے ہیں۔