حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی علاقہ میں موٹر سائیکل کی خواہش پوری نہ کرنے پر دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ 19 سالہ سائی بابو جو پیشہ سے ایک خانگی کمپنی میں مزدوری کا کام کرتا تھا۔ پدماشالی نگر مائیلاردیوپلی میں رہتا تھا ۔ یہ لڑکا اپنی والدہ سے موٹر سائیکل کا مطالبہ کر رہا تھا تاہم والدہ نے ٹال مٹول کرنے کے بعد اپنے لڑکے کو موٹر سائیکل دلانے سے انکار کردیا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر سائی بابو نے خودکشی کی دھمکی دینے کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔