حیدرآباد۔/7جولائی، ( سیاست نیوز) شاپنگ مالس اور شراب خانوں کے اطراف سے موٹر سیکلوں اور سیل فون کا سرقہ کرنے والی 5 رکنی سارقوں کی ٹولی کو پولیس ایل بی نگر نے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 5 سارقوں میں 2 نابالغ سارق بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق19سالہ اے پراوین کمار، 20 سالہ سدھیر ورما، 19سالہ بی سائی تیجا کے علاوہ دو نابالغ سارقوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے2 لاکھ 50ہزار روپئے مالیتی اشیاء جن میں تین موٹر سیکلیں اور 5 فون شامل ہیں کو ضبط کرلیا۔ یہ ٹولی شاپنگ مالس اور شراب خانوں کو موٹر سیکل سرقہ کرنے کیلئے اور بس اسٹاپس کو سیل فون سرقہ کرنے کیلئے استعمال کرتی تھی۔ نقلی چابیوں سے موٹر سیکلوں کا سرقہ کرنے میں یہ ٹولی ماہر ہے۔ پولیس نے نابالغ سارقوں کو جونائیل ہوم اور دیگر کو جیل منتقل کردیا۔