مومن الحق نے کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

چٹگانگ۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے مڈل آرڈر بیٹسمین اور ٹسٹ کے ماہر مومن الحق نے ایک مرتبہ پھر اپنے بیٹ کا کمال دکھایا ہے۔ مومن الحق نے چٹگانگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں ٹسٹ میچ میں شاندار سنچری لگائی۔ انہوں نے اپنے ٹسٹ کیریر کی 8 ویں سنچری لگائی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے وایرٹ کوہلی کی برابری کر لی۔ مومن الحق ہندوستانی کپتان کوہلی کے بعد ایسے دوسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے اس سال 4 ٹسٹ سنچری بنائی ہیں۔ کوہلی نے 18 اننگز میں چارسنچری بنائی ہیں جبکہ مومن الحق نے یہ کارنامہ 13 اننگز میں ہی انجام دے دیا۔ ان کے علاوہ دوسرا اور کوئی بیٹسمین اس سال دو سے زیادہ ٹسٹ سنچری نہیں بناپایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مومن الحق نے آٹھوں سنچریاں گھریلو زمین پر لگائی ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک میں ایک بھی سنچری نہیں بنائی ہے۔ مومن الحق موجودہ دور کے کے کرکٹ کھلاڑیوں میں کم قدکے کھلاڑی ہیں۔ ان کا قد محض 5 فٹ 3 انچ ہے۔