مولا علی میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت

حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ مولا علی علاقہ کے ساکن 65 سالہ عبدالحئی جو پیشہ سے مزدور تھے اپنی بیوی کی موت کے بعد بیٹی کے ہاں رہتے تھے۔ وہ گذشتہ روز اپنی بہن سے ملاقات کیلئے اس کے مکان پہنچے اور کل بہن کے گھر سے رخصت ہونے کے بعد وہ تکارم گیٹ کے علاقہ میں ایک مقام پر فوت ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو شبہ ہیکہ عبدالحئی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ہوگی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔