مولانا سلمان بجنوری کا دورہ

محبوب نگر ۔/19مئی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ صفدر حسین کی اطلاع کے بموجب ملک کے ممتاز عالم دین و مایہ ناز محدث حضرت مولانا سلمان بجنوری استاذ حدیث و تفسیر ازبر ہند دارالعلوم دیوبند ( خلیفہ پیر ذوالفقار نقشبندی ) جامعہ اسلامیہ سراج العلوم کی دعوت پر 31مئی بروز اتوار ایک روزہ دورہ پر محبوب نگر تشریف لارہے ہیں۔ مولانا جامعہ کے زیر اہتمام جلسہ دستار بندی حفاظ و ختم درس بخاری شریف کو مخاطب کریں گے۔ ملک و بیرون ملک کے علماء و اکابرین بھی مخاطب کریں گے۔ شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔