موظف ملازمین آر ٹی سی کی ’ڈائری 2014‘ کی رسم اجرائی

حیدرآباد۔/19مارچ، ( راست ) ڈاکٹر محمد نذیر احمد بانی و سکریٹری جنرل آر ٹی سی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن کے مطابق ایک وفد جناب پی آر راؤ صدر کی ہدایت پر جناب محمد سراج الدین نائب صدر کی قیادت میں جن کے ہمراہ ڈاکٹر محمد نذیر احمد سکریٹری جنرل، محمد اقبال حسین خازن، بی سنتوش، آر جی ایس گوڑ، ڈی آنندن، سرینواس راؤ، ایم اے صمد، محمد منہاج الدین، محمد عثمان اور پی پرمیشور راؤ موجود تھے بس بھون مشیرآباد پہنچ کر ڈاکٹر جے پورنا چندر راؤ ( آئی پی ایس ) وی سی اینڈ ایم ڈی سے 18مارچ بروز منگل ملاقات کی اور ہولی تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کی مرتبہ ڈائری 2014 کی رسم اجراء ڈاکٹر جے پورنا چندر راؤ کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس ڈائری میں اعلیٰ حکام کے پیامات مع تصاویر و اہم سرکیولرس و کارکردگی1998ء سے آج تک درج ہیں۔ حاضرین میں یہ ڈائری تقسیم کی گئی۔