حیدرآباد ۔کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ سے سیاحت کا درجہ دیا جائیگا۔وزیر صحت کرناٹک
بسواکلیان۔27؍ڈسمبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موضع ہڑکوڑ مٹھ شرن کا مٹھ جو مقدس مقام ہے۔اس کیلئے حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹ کی جانب سے ہر شعبہ حیات کی ترقی کے لئے سہولت بہم پہنچانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہڑکوڑ مٹھ قدیم 66 سالہ قدیم مٹھ ہے اور یہاں کہ ڈاکٹر چند ویر شواچاریہ نے اس مٹھ میں بلا مذہب و ملت عوام کو فیض پہنچارہے ہیں۔یہاں پر دور دور سے لوگ آکر مٹھ میں سکون کی تلاش میں لگے ہوتے ہیں۔ اس لئے حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمینٹ کی جانب سے اس مٹھ کو سیاحت کا درجہ دیا جائیگا۔اس کیلئے حکومت کرناٹک کی جانب سے یہاں کے مقام کو وسیع راستوں ،تعلیمی شعبوں،معاشی طور پر اسکو اہم مقام دیا جائیگا۔اس کے لئے عوام کا تعاون اہم معنے رکھتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر صحت شرن بسپا درشنہ پور نے موضع ہڑکوڑ مٹھ بسواکلیان کے تین روزہ جاترہ کے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے بتارہے تھے۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی میسور ستورمٹھ کے سوامی، مہمانِ خصوصی ایشووور کھنڈرے وزیر بلدی نظم و نسق کرناٹک ضلع بیدر انچارج وزیر،رکن اسمبلی بسواکلیان ملیک ارجن کھوبا،سابقہ رکن اسمبلی ایم۔جی۔مولے بی ۔نارائن راؤ،بابو ہناّ نائیک،یشودھا نیلکنٹھ راٹھوڑصدر تعلقہ پنچایت بسواکلیان،شیوراج نرشٹی کانگریس لیڈراور دیگر معززین عقیدت مندوں کی کثیر تعد موجود تھی۔پروگرام کے افتتاحی کلمات رکن اسمبلی بسواکلیان ملیک ارجن کھوبا نے کہے۔بارہ بجے دن پروگرام شروع کیا گیا۔شرن بسپا نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بسواکلیان تعلقہ مقدس مقام کی حیثیت حاصل ہے ۔اس لئے یہاں کے عوام کو بہتر سے بہتر سہولت دینے کے لئے حکومت پابند ہے۔میسور سوامی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہڑکوڑ موضع چھوٹا سا گاؤںہے۔ لیکن بڑے شہروں سے بھی ایک قدم آگے نظر آرہا ہے کیونکہ یہاں پر آج جو انو بھو منڈپ کے نام سے عمارت کا افتتاح کیا گیا۔اس عمارت کی وسعت اور اس کی کشادگی وغیرہ بے مثال ہے۔اس منڈپ میں بڑ ے بڑے تقریبات فنکشن انجام دئیے جاسکتے ہیں۔اس لئے یہاں کے عوام خوشحال پر امن نظر آتے ہیں ۔جو بڑی خوشی کی بات ہے۔چنویر شوا چاری ہڑکوڑ مٹھ کے پیتا دیش (متولی )ہیں ۔جو اپنی شخصیت سے بھی اونچا مقام رکھتے ہیں اور انکے عقیدت مندوں دوردور تک رہتے ہیں۔ملیک ارجن کھوبانے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ مٹھ کی ترقی کے لئے میں اپنی استطاعت کے لحاظ سے جو امداد دینا تھا وہ دیتا رہا اب ایشور کھنڈرے کو چاہئے کہ وہ مٹھ کے ضروری اور بنیادی مسائل کو سمجھ کر فنڈ زیادہ سے زیادہ جاری کریں۔ایشور کھنڈرے نے اپنی تقریر میں بتایا کہ مٹھ کے لئے جو بھی مناسب فنڈس کے ذریعہ اس مٹھ کو ترقی دی جائیگی اختتامی تقریر میں چنویر شیوا چاریہ ہڑکوڑ مٹھ نے بتایا کہ مٹھ کسی کی امداد کا منتظر یا محتاج نہیں بلکہ ہمارے عقیدت مندوں کی جانب سے اس مٹھ کو غیر معمولی عطیات اور عقیدت حاصل ہے۔ہمارا کام سسکتی ہوئی بھٹکتی ہوئی انسانیت کو بچانا اور اس میں زندگی دالنا۔چنویر شیوا چاریہ نے اس بات پر زیادہ زور دیا کہ ملک میں کسان قرض کے بوجھ کی وجہ سے اور دوسرے مسائل کو لے کر خودکشیوں کو سلسلہ جاری ہے۔لیکن ہڑکوڑ اور اس کے اطراف و اکناف دوردور تک کسان خوش وخرم ہیں۔انہوں نے مایوس کسانوں سے کہا کہ وہ خود کشی کرنے کے بجائے ہماری مٹھ میں آکر چین وسکون حاصل کریں۔تاکہ خود کشی کرنے کاخیا ل پیدا نہ ہوسکے۔پروگرام کی کاروئی نولنگ پا ٹیل نے چلائی۔