موضع چیکوڑ میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں بورویلس کی تنصیب

مکہ راج پیٹ ۔ 24 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دباک منڈل کے موضع چیکوڑ میں حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے اندراجلا پربھا اسکیم کے تحت منظورہ 11 بورویلس کا نومنتخبہ رکن اسمبلی حلقہ دوباک سولی پیٹ رامالنگا ریڈی نے سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر نومنتخبہ T.R.S قائد رکن اسمبلی دوباک رامالنگاریڈی نے کہا حکومت عوام اور بالخصوص کسانوں سے کئے گئے وعدوں کی پابند ہیں۔ اور تمام وعدوں کی ہرممکن تکمیل کریگی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کسانو ںکا مکمل تعاون کریگی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے دوباک رامالنگاریڈی کے ہمراہ ٹی آر ایس قائدین سرینواس ریویندر ، ٹی شرینواس ، شری رام ، یادگیری اور عوام موجودتھی ۔