موضع ملور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

بانسواڑہ۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام ساگر منڈل کے موضع ملور میں 104 ایمبولنس کے ذریعہ مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر حاملہ خواتین کے معائنہ کے ساتھ ہی ساتھ بی پی، شوگر کا بھی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات کی تقسیم عمل میں آئی۔ تقریباً120 افراد کا معائنہ کیا گیا۔فارماسسٹ مسٹر شیشاگری راؤ نے بتایا کہ تقریباً 120افراد نے اپنا معائنہ کروایا اور مفت ادویات حاصل کئے۔ اس طرح سے 104 ایمبولنس کے ذریعہ منڈل کے مواضعات میں اس کام کو انجام دیا جارہا ہے جس سے عوام استفادہ کررہے ہیں۔