حیدرآباد ۔ 29 اگست (سیاست نیوز) کلثوم پورہ پولیس نے موسیٰ ندی سے ایک خاتون کی نعش برآمدکرلیا ہے جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس کیلئے اس خاتون کی شناخت مشکل بنی ہوئی ہے۔ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نعش کو برآمد کرلیا جو برہنہ تھی۔ پولیس کلثوم پورہ مصروف تحقیقات ہے۔