موسم گرما کے خاص میک اَپ

فیس مسٹ : تیز دھوپ آپ کی جلد کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔ اس کیفیت میں آپ فیس مسٹ استعمال کریں جو آپ کے چہرے کو فوری تازگی بخشا ہے۔ اس کے استعمال سے آپ کا چہرہ تازہ دم ہوجاتا ہے اور آپ فرحت و تازگی محسوس کرتی ہیں۔
ہیر ماسک : موسم گرما میں بالوں کی حفاظت بھی نہایت ضروری ہے۔ ان عوامل سے جلد کے مسام بند ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ یہ عمل رفتہ رفتہ آپ کی جلد کو متاثر کرتا ہے۔ اسی وجہ سے آپ کو بعض اوقات جلد کے متاثر ہوجانے کی خبر نہیں رہتی۔ ایسے میں آپ ہیرماسک کا استعمال کریں کیونکہ یہ جلد کو تابناک بنانے کیلئے نہایت موزوں ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے مردہ خلیے بے اثرہو جاتے ہیں اور دوران خون میں بہتری آجاتی ہے۔
لپ بام : ہونٹ چہرے کا نازک اور حساس ترین حصہ ہوتے ہیں۔ گھر سے باہر رہنے والی لڑکیوں اور خواتین کو دھوپ زیادہ متاثر کرتی ہے اور سب سے زیادہ ہونٹ کی جلد متاثر ہوتی ہے۔ موسم گرما میں ہونٹوں کی حفاظت کے لئے ماہرین لپ بام تجویز کرتے ہیں۔
واٹر پروف مسکارا: اس موسم کی تپش ہر چیز کو پگھلا دیتی ہے۔ اس صورت میں مسکارا استعمال کریں۔ جو گرمی اور پسینے سے بہنے نہ پائے۔
٭٭٭٭٭٭