موسم تبدیل ، گرمی کی تمازت میں اضافہ

نارائن پیٹ /19 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میں پچھلے چند دنوں سے موسم ابرآلود ہونے کے سبب اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا ۔ تاہم آج پھر دوبارہ شدید دھوپ کی وجہ سے گرمی اور تمازت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ چنانچہ دوپہر کے اوقات میں بازاروں میں چہل پہل میں کمی واقعہ ہوئی ہے ۔ لوگ شدید دھوپ کی وجہ سے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ ٹھنڈے مشروبات کے کاروبار میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے ۔