مورگن انگلش ٹیم کی کامیابی پر مسرور

برمنگھم 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے خلاف ونڈے سیریز میں شکست کے بعد انگلش ٹیم کے کارگذار کپتان اوئن مورگن نے آج کہا کہ ان کی ٹیم کی ہندوستان کے خلاف واحد ٹوئنٹی 20 میچ میں کامیابی کے بعد انگلش ٹیم کے ڈریسنگ روم میں مسکراہٹیں واپس آگئی ہیں۔ ایک طویل اور مشقت آمیز سیریز ختم ہوئی ہے ۔ ہندوستان کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ میں انگلش ٹیم کو سخت جدوجہد کے بعد تین رنوں سے کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ مورگن نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں مسکراہٹیں واپس آگئی ہیں۔ ہم نے کافی سخت سیزن گذارا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت محنت کی ہے اور ایک طاقتور ٹوئنٹی 20 ٹیم کے خلاف اس کامیابی کے ساتھ سیریز کا اختتام ایک اچھی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اہمیت کی بھی حامل ہے کیونکہ ونڈے سیریز میں ان کے بشمول کوئی بھی سینئر کھلاڑی بہتر مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیںہوسکا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود ٹوئنٹی 20 میچ میں جومظاہرہ کیا ہے اس سے وہ مسرور ہیں انہوں نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 81 رنز اسکور کئے تھے جن میں چھ چوکے شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم کی اننگز کے آخری اوورس میں ووکس ‘ ہیری گرنی اور اسٹیون فن نے بھی تیز رفتار رن بناتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔