کریمنگر 18 اپریل ( پی ٹی آئی ) بی جے پی کے لیڈر نریندر مودی کریمنگر میں 22 اپریل کو انتخابی ریلی سے خطاب کرینگے ۔ سابق مرکزی وزیر ودیا ساگر راؤ نے یہ بات بتائی جو کریمنگر حلقہ سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا چندرا بابو نائیڈو بھی نریندر مودی کی اس ریلی میں شرکت کرینگے یا نہیں ۔