مودی ۔ حسینہ نے ہند ۔ بنگلہ دیش پائپ لائن کا افتتاح کیا

ڈھاکہ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ دوستانہ پائپ لائن پراجکٹ کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں مودی نے ہند ۔ بنگلہ دیش تعلقات کو دنیا بھر کے لئے ایک مثال قرار دیا۔ ہند ۔ بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن پراجکٹ جو 130 کیلو میٹر طویل ہے ہندوستان ریاست مغربی بنگال کے علاقہ سلیگوڑی کو بنگلہ دیش کے ضلع دیناج پور میں پاربتی پور کو مربوط کرے گا۔