بلرام پور۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ سینئر کانگریس لیڈر بینی پرساد ورماکے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس کی درخواست مقامی عدالت نے مسترد کردی ۔ نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض ریمارکس سے متعلق مقدمہ میں کارروائی کی اجازت کیلئے یہ درخواست دائر کی گئی تھی۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ راکیش سنگھ نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کردی کہ مقدمہ میں غلط دفعات عائد کی گئی ہے۔بینی پرساد ورما کے مودی کو آر ایس ایس کا غنڈہ قرار دینے پر 7اپریل کو یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔