نئی دہلی:نیشنل سیکوریٹی اڈوائزر( این ایس اے ) اجیت دوال نے وزیراسرائیل بنجامن نتن یاہو اور اسرائیل میں اپنے ہم منصب برگیڈیر جنرل( ریٹائرڈ) جیکب ناگیل سے ملاقات کی تاکہ وزیراعظم نریند رمودی کی جاریہ سال جولائی میں اسرائیل کے دورے کے انتظامات انجام دئے جاسکیں۔
دوال تل ابیب کے دورروزہ دورے پر ہیں۔وہ فبروری 28کواسرائیل پہنچے تھے۔ اپنے اس دورے کے بعد نریندرمودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم بن جائیں گے۔
اسی سال دونوں ممالک پچیس سالہ سفارتی تعلقات کا جشن منانے جارہے ہیں۔ہندوستان نے اسرائیل کی سرکاری طور پر توثیق 17ستمبر سال 1950میں کی‘ جس کے بعد ممبئی میں اس کا ایک ایمگریشن دفتر بھی قائم کیاگیا۔
بعدازاں اسے ٹریڈ دفتر اور بعدمیں قونصلیٹ میں تبدیل کردیاگیا۔
مکمل طور پر سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سال 1992میں سفارت خانوں کا قیام بھی عمل میں لانا شروع کیاگیا۔
سال 1992میں سفارتی تعلقات میں توسیع کے بعد ‘ دفعہ اور زراعت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے استوارے کے مضبوط کڑی بن کرسامنے آئے۔حالیہ سالوں میں مذکورہ معاہدات کو وسعت دیتے ہوئے ایس اینڈ ٹی ‘ تعلیم اور گھریلو سکیورٹی کوبھی اس میں شامل کیاگیا۔
سیاسی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان میں دوستانہ ہیں۔ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے اکٹوبر 2015میں اسرائیل کا دورہ کیاتھا۔
سابق اسرائیلی صدر ایرائیل شارون اور صدر ایزر ویزمنن نے سال 2003اور 1997میں ہندوستان کا دورہ کیاتھا۔
حالیہ دنوں میں دونون ممالک کے وزراء بھی متواتر ایک دوسرے کے ملک کادورہ کرچکے ہیں۔
سال2014میںیونین منسٹر راجناتھ سنگھ اسرائیل کادورہ کیاتھا اس وقت اسرائیل کے زراعت اور وزرات دفعہ کے وزرا ء نے بھی جنوری او رفبروری سال2015میں ہندوستان کا دورہ کیاتھا۔