نئی دہلی ۔ /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج اپوزیشن پارٹیوں پر تنقید کی کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیر پالیسی کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ بی جے پی نے کہا کہ یہ اپوزیشن پارٹیاں ایک ایسے وقت میں اپنے سیاسی مفادات کی پوجا کررہی ہیں جبکہ ریاست کشمیر میں امن کی بحالی کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ بڑی بدبختی کی بات ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے وزیراعظم کی کوششوں کی ستائش کرنے کے بجائے ان پر انگلیاں اٹھانا شروع کی ہیں ۔ وزیراعظم نے وادی کشمیر میں امن کی امن کیلئے سخت محنت کی ہے ۔ ان کی کوششوں کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے ۔