مودی کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 10 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔ دیوالی کے موقع پر ہوئی اس ملاقات کی تفصیلات کا پتہ نہیں چل سکا۔ وزیراعظم جاریہ ہفتہ برطانیہ اور ترکی کا دورہ کر رہے ہیں ۔