نئی دہلی 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی جانب سے عام آدمی پارٹی حکومت کے فیصلوں کو غیر قانونی قرار دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ کجریوال نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ مودی کے خیالات مکمل منفی ہیں۔ وہ خود کچھ اچھا نہیں کرسکتے اور جب دوسرے کچھ اچھا کرتے ہیں تو وہ اس کو بدل دیتے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجیب جنگ نے آج کہا تھا کہ دہلی حکومت نے کچھ غیر قانونی فیصلے کئے تھے جبکہ دہلی ہائیکورٹ نے یہ واضح کردیا تھا کہ دارالحکومت کے انتظامیہ میں یقینی طور پر لیفٹننٹ گورنر سربراہ ہوتے ہیں۔ نجیب جنگ نے اس الزام کی بھی تردید کی تھی کہ اکثر انہوں نے اور وزیر اعظم مودی نے حکومت کے اقدامات کو روک دیا ہے ۔