مودی کی جعلی قوم پرستی : کجریوال

نئی دہلی 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی و قومی کنوینر عاپ اروند کجریوال نے کہاکہ مودی جی نے گزشتہ 5سال کے دوران جملے بازی، غیر ملکی دوروں اور لیکچرس کے سوائے اور کچھ نہیں کیا ہے اور اب وہ رائے دہندوں سے جعلی قومیت کے نام پر ووٹ طلب کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا تھا کہ ملک کو ایک مثالی حکومت دینگے تاہم اُنکا دور حکومت مثالی نظر نہیں آتا اور اب وہ عوام کے تمام مسائل کو نظرانداز کرکے قوم پرستی کا ذکر کررہے ہیں جو درحقیقت جعلی ہے۔