تمام ریاستوں میں یکساں حکمت عملی ناممکن: ابھیشیک سنگھوی
نئی دہلی۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مخالف بی جے پی ووٹوں کی تقسیم روکنے کو یقینی بنانے کیلئے مختلف ریاستوں میں مختلف جماعتوں کے تو الگ رنگ نوعیت کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں نشستوں پر مفاہمت یا اتحاد کیلئے یکساں انداز فکر اختیار نہیں کیا جائے گا بلکہ بنیادی مقصد مخالف بی جے پی ووٹوں کو متحد رکھنے کو یقینی بنانا ہے، تاہم ابھیشک سنگھوی نے وارناسی میں وزیراعظم نریندر مودی مودی کے خلاف اپوزیشن کا متحدہ امیدوار نامزد کرنے کے بارے میں کسی ٹھوس موقف کا اشارہ نہیں دیا اور صرف یہ کہا کہ ’’یہ فیصلہ کرنا مختلف سیاسی جماعتوں پر منحصر ہوگا‘‘۔ ایس پی کے سربراہ اور اترپردیش کے سابق چیف منسٹر اکھیلیش یادو نے وزیراعظم مودی کے خلاف اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نامزد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔