مودی کو کانگریس اور کجریوال کا چیالنج صرف ذرائع ابلاغ کی اختراع

پٹنہ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی قائد سی پی ٹھاکر نے دعویٰ کیاکہ نریندر مودی کو وارناسی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی سے چیلنج درپیش ہونے کی خبر ذرائع ابلاغ کی اختراع ہے۔ اُنھوں نے ٹیلیفون پر کہاکہ وہ وارناسی حلقہ کے 80 دیہاتوں کا دورہ کرچکے ہیں اور دیکھا کہ بلا لحاظ ذات پات و مذہب تمام عوام نریندر مودی کی تائید میں ہیں کیونکہ وہ ملک کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ مسلمانوں نے بھی گزشتہ ایک ہفتہ میں مودی کی انتخابی مہم چلائی ہے۔ عملی اعتبار سے وارناسی میں نریندر مودی کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔