نئی دہلی۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم رکن نے وزیراعظم نریندر مودی پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد نہ دینے کا الزام عائد کیا جبکہ حکومت نے تردید کی ہے۔ سی پی آئی ایم رکن ٹی کے رنگاراجن نے راجیہ سبھا میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہر وزیراعظم نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے لیکن موجودہ وزیراعظم نے ایسا بالکل نہیں کیا، کیا یہ منصفانہ عمل ہے؟ وزیر پارلیمانی اُمور وینکیا نائیڈو نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے مبارکباد دی ہے۔