مودی کا بحری جہاز آئی این ایس وکرما دتیہ میں سفر

پاناجی ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ملک کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جنگی جہاز آئی این ایس وکرما دتیہ نے کوا کے ساحل سے کل بحیرہ عرب کے سفر پر روانہ ہوں گے۔ گذشتہ ماہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا سفر ہوگا۔ وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بحری جہاز پر پہنچیں گے اور امکان ہیکہ صف اول کے جنگی جہازوں اور بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں کے معائنے کریں گے۔ وزارت دفاع کے ایک بیان کے بموجب وزیراعظم کا دہلی سے باہر یہ اولین دورہ ہوگا۔ 44 ہزار 500 ٹن وزنی آئی این ایس وکرما دتیہ روس سے 15 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ قیمت میں خریدار گیا ہے۔ مودی اس بحری جہام پر مختلف بحریہ کے طیاروں بشمول مگ 29 K، سی آریرس، طویل مسافتی بحری طلایہ گردی آبدوش شکن جنگی طیارہ کا معائنہ کریں گے۔ اس کے علاوہ راموف اور سی کنگ ہیلی کاپٹرس بھی دیکھیں گے۔ امکان ہیکہ وہ انتہائی تیز رفتار جنگی مشقوں کا بھی مظاہرہ دیکھیں گے جو بحریہ کے مغربی بیڑہ کے جہاز بشمول آئی این ایس وکرانت، ڈسٹرایرس اور فری گیٹس پیش کریں گے۔