کولکتہ ۔ 2 فروری(سیاست ڈاٹ کام)گزشتہ چند دنوں میں ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو سی بی آئی کے نوٹس پر چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپوزیشن کو ڈرانے اپوزیشن کو نوٹس بھیجوا رہے ہیں۔مگر عوام سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوٹس کا مقصد مجھے گرفتار کرنا ہے تو مجھے کوئی حرج نہیں ہے ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ میری ہندی بہت اچھی نہیں ہے ، ممکن ہے کہ میرے کچھ الفاظ کے مفاہیم و معانی کچھ اور ہوگئے ہوں گے تاہم میں کبھی افسران کو مورد الزام نہیں ٹھہرارہی ہوں،مجھے معلوم ہے کہ مودی افسران کو مجبور کررہے ہیں کہ اپوزیشن کو بدنام کرنے کچھ کریں۔