مودی پر راہول کا تبصرہ ، ارکان پارلیمنٹ کی شکایت کی سماعت

نئی دہلی ۔ /23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے صدر کانگریس راہول گاندھی کے خلاف توہین انگیز تبصرہ کی شکایت پر ارکان پارلیمنٹ کی درخواستوں کی سماعت منتقل کردی ۔ ڈسٹرکٹ جج پونم اے رامہا نے مقدمہ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹین مجسٹریٹ سمر وشال کو منتقل کردیا ۔ کیونکہ یہ معاملہ /26 اپریل کو پیش آیا تھا ۔ یہ شکایت بھی منتقل کردی گئی کہ پولیس نے راہول گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کی بھی گزارش کی گئی ہے ۔ راہول گاندھی نے مبینہ طور پر نریندر مودی پر غداری کا الزام عائد کیا تھا ۔ شکایت کنندہ نے راہول گاندھی کی جلسہ عام میں کی ہوئی تقریر کا حوالہ دیا تھا ۔ /6 اکٹوبر 2016 ء کو یو پی میں کسان یاترا کے جلسہ عام میں راہول گاندھی نے اپنی تقریر میں مبینہ طور پر کہا تھا کہ (مودی) جموں و کشمیر میں سپاہیوں کے خون کی آڑ میں شکار کررہے ہیں ۔