احمدآباد 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے کانگریس قائد ارجن موگواڈیا کے خلاف غیر پارلیمانی زبان اور الفاظ جیسے گدھا استعمال کرنے کی شکایت کی۔ مبینہ طور پر اُنھوں نے یہ الفاظ وزیراعظم نریندر مودی پر اپنی تقریر میں ادا کئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹرس نئی دہلی کو چہارشنبہ کے دن اپنے مکتوب میں ریاستی بی جے پی کے قانونی شعبہ نے کہاکہ اُن کے تبصرہ دستور کی گنجائشوں کی توہین اور مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔ مودوادیا نے قصبہ دیسا میں ایک انتخابی جلسہ سے ضلع بناس کنٹھا میں یہ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے تھے اور وزیراعظم نریندر مودی کو ’’گدھا‘‘ کہا تھا۔ یہ ریاستی بی جے پی کے بموجب دستور کی توہین اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔