مودی میک اِن انڈیا مہم شروع کریں گے

نئی دہلی۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتہ یہاں ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم شروع کریں گے۔ اس میگا تقریب میں عالمی اور اندرون ملک کے ہزاروں تاجرین شرکت کریں گے۔ 25 ستمبر کو ہونے والی اس کانفرنس میں ’’میک اِن انڈیا‘‘ مہم کا وزیراعظم کے ہاتھوں آغاز ہوگا۔ وزیر برقی پیوش گوئل نے بتایا کہ امریکہ جاپان، کوریا، سویڈن، پولینڈ، آسٹریلیا، چین، اٹلی، جرمنی اور فرانس کے بشمول کئی ملکوں کی عالمی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر میں وزیراعظم نے عالمی تاجر برادری کو ہندوستان میں مینوفیکچرنگ صنعتیں قائم کرنے کی دعوت دی تھی اور ’’میک اِن انڈیا‘‘ کا نعرہ دیا تھا۔یہ مہم دہلی کے علاوہ ممبئی ، چینائی اور بنگلور میں بیک وقت شروع کی جائیگی۔