نئی دہلی ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے نامور قائد و سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے مرکز کی این ڈی اے حکومت پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی داخلی جمہوریت کی پالیسی خواتین کا تحفظ ہے لیکن اس کے دعوے کے برعکس ملک کی معاشی ترقی ہونے کے بجائے ملک میں عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ترقی کے دعویٰ بالکل بنے بنیاد ہیں۔