نئی دہلی 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت نے گاندھی اسمرتی اور نہرو میموریل میوزیم و لائبریری کے بشمول 39 اداروں کا بڑے پیمانہ پر احیاء کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس نے اس فیصلہ کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہاکہ حکومت اس طرح کے حربے اختیار کرکے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ مرکزی وزیر ثقافت مہیش شرما نے کہاکہ اِن اداروں کا احیاء اور اس کو دوبارہ متعارف کرانا مرکز کی پالیسی ہے۔ اِن اداروں کو کارآمد بنانے کے مقصد سے نظرثانی کی جارہی ہے۔ ہم نے گاندھی اسمرتی، للت کلا اکیڈیمی کے بشمول 39 اداروں کو دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ اس میں بہت ساری تبدیلیاں لائی جائیں گی اور ان اداروں کو جس مقصد کے لئے قائم کیا گیا تھا اس کو پورا کرنے کی مساعی کی جائے گی۔