نئی دہلی’ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کو آزاد ہندوستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کسان مخالف حکومت قرار دیتے ہوئے اس پر ملک میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے اورسماج کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ این سی پی کے ساتویں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پوار نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کی پالیسیاں اور قدم ملک کے لئے بہت ہی تشوے کی بات ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی پالیسی تقسیم کرنے والی اور ملک کے لئے خطر ہ ہے ۔ این سی پی سربراہ نے مودی حکومت کو آزاد ہندوستان کی تاریخ کا سبس ے زیادہ کسان مخالف حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سال نہ صرف آئندہ لوک سبھا الیکشن کے نقطہ نظر سے بلکہ فرقہ پرست حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کے نقطہ نظر سے بھی اہم ہے ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری طارق انور نے کہا کہ این سی پی موجودہ حکومت کو اقتدار سے برطرف کرنے کے لئے تمام سیکولر جماعتوں کو متحد کرنا چاہتی ہے ۔