نئی دہلی۔ 5 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں کمزور وزیر اعظم قرار دیا ۔ راہول گاندھی نے نام لئے بغیر نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آج ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کا وزیر اعظم کمزور ہے ‘‘۔کانگریس کے نائب صدر نے اس ٹوئٹ کے ساتھ کچھ اخبارات بھی منسلک کئے جس میں یہ واضح کیا گیا کہمودی۔ٹرمپ مذاکرات میں H-1B ویزا معاملہ پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔ راہول گاندھی نے مودی کے دورۂ امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک تصویر کشی کا موقع تھا اور اصل موضوعات کو نظرانداز کردیا گیا ۔ انھوں نے میڈیا کی چند اور رپورٹس بھی اپنی ٹوئٹ کے ساتھ منسلک کی جس میں وزارت اُمور خارجہ نے یہ تسلیم کیا ہے کہ جموں و کشمیر کو امریکہ میں ’’زیرانتظام کشمیر‘‘ کہا جاتا ہے ۔