مودی اپنی شبیہ کے غلام: راہول

نئی دہلی: اترپردیش کے شہر مرآباد میں وزیراعظم نریند ر مودی کے جلسہ عام پر طنز کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے نائب صدر نے انہیں ’’ اپنی شبیہ کا غلام‘‘قراردیا۔ راہول گاندھی کے گزشتہ روز مودی پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پرکہاکہ وہ ’’ اپنی شبیہ کے غلام ہیں‘‘۔

راہول گاندھی کا بیان مودی کی اس بیان پر تھا جس میں انہوں نے کہاہے کہ ’’ جو لوگ پہلے منی منی منی( پیسہ ‘ پیسہ ‘ پیسہ) کرتے تھے وہ آج مودی مودی مودی بول رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہاتھا کہ کانگریس پارٹی او رراہول گاندھی مرکزی حکومت کے نوٹ بندی فیصلے کی مخالفت میں الزام لگاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس سے ملک میں نقد رقم کی قلت ہوگئی ہے جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے