انتخابات میں کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد
چینائی 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )لوک سبھا انتخابات میں ایک دوسرے پر شدید تنقیدوں کے بعد انا ڈی ایم کے اور بی جے پی نے باہمی روابط میں بہتری کا اشارہ دیا ہے۔ بی جے پی کی شاندار کامیابی کے بعد پارٹی کے سرکردہ قائدین بشمول نامزد وزیر اعظم نریندر مودی نے چیف منسٹر جئے للیتا کو بھی ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ۔ جواب میں انا ڈی ایم کے سربراہ نے زعفرانی پارٹی قائدین کو مبارکباد دی ۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی اور بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ نے فون پر جئے للیتا سے ربط قائم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ۔ جئے للیتا نے نریندر مودی سے اچھی توقعات کا اظہار کیا۔ نریندر مودی نے یقین دلایا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کے مابین بہترین تعاون رہے گا ۔ جئے للیتا نے راجناتھ سنگھ کو بھی انتخابات میں بی جے پی کی زبردست کامیابی پر مبجرکباد دی ۔