نئی دہلی /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کناڈا کے ہائی کمشنر برائے ہند اسٹورٹ بیک نے آج بی جے پی اور نریندر مودی کو لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ ہندوستان میں نئی حکومت کے تحت باہمی تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوگا اور ہند۔ کناڈا روابط مضبوط ہوں گے۔
فرقہ پرست طاقتوں کی کامیابی : سماج وادی پارٹی
لکھنو 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی کامیابی کو فرقہ پرست طاقتوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے کہاکہ وہ ملک میں سیکولر طاقتوں کو مستحکم کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ سماج وادی پارٹی ترجمان راجندر چودھری نے کہاکہ پارٹی عوامی فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ تاہم سیکولر طاقتوں کو مستحکم کرنے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔