مودی اقتدار کیلئے بے چین: پرینکا گاندھی

امیٹھی۔/2مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) پرینکا گاندھی نے ڈھکے چھپے انداز میں بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک ایسا لیڈربھی ہے جو اقتدار حاصل کرنے کیلئے بے چین ہے اور بار بار یہ مطالبہ کررہا ہے

کہ اسے مزید طاقتور اور مستحکم بنایا جائے۔ اپنی والدہ سونیا گاندھی کے لئے انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایسی کتابیں جن میں ان کے خاندان کے بارے میں اناپ شناپ تحریر کیا گیا تھا، ان کتابوں کو ان مقامات پر لاکر ڈال دیا گیا تھا جہاں جہاں ان کی انتخابی ریالیاں منعقد شدنی تھیں۔

لداخ میں کانگریس اور بی جے پی کا
سخت مقابلہ
لیہہ۔/2مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) لداخ میں لوک سبھا نشست کیلئے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے جہاں 1.59 لاکھ رائے دہندے کانگریس اور بی جے پی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔جہاں7مئی کو رائے دہی مقرر ہے۔