مودی ، شاہ اور آئی ایس آئی میں گٹھ جوڑ : کانگر یس

نئی دہلی ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگر یس نے آج الزام عائد کیا کہ پاکستان کی آئی ایس آئی ، وزیراعظم نریندر مودی اور قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کے درمیان ’’مہاگٹھ بندھن ‘‘ موجود ہے اور یہ تینوں ایک دوسرے کے قومی مفادات سے غداری کررہے ہیں ۔ صدر کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجے والا نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اور صدر بی جے پی دونوں کو قوم سے معذرت کرنی چاہئیے کیونکہ انہوں نے آئی ایس آئی کو پٹھان کوٹ فضائی فوجی اڈے پر حملے کی دعوت دی تھی جبکہ عوام کو ان پر بھروسہ تھا ۔