مودی، کے سی آراور اویسی ایک ہیں،صدر کانگریس راہول گاندھی

نئی دہلی 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیاکہ وزیراعظم نریندر مودی، ٹی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھر راؤ اور ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی ’ایک ہی ہیں‘ اور عوام پر زور دیا کہ وہ ان (تینوں) کے ہاتھوں ’بیوقوف نہ بنیں‘۔ راہول گاندھی نے دعویٰ کیاکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی، بی جے پی کی ’بی ٹیم‘ ہے اور اس کے سربراہ کے چندرشیکھر راؤ وزیراعظم مودی کے ’تلنگانہ ربر اسٹامپ‘ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اویسی کی ایم آئی ایم، بی جے پی کی ’سی ٹیم‘ ہے جس کا کام مخالف بی جے پی / کے سی آر ووٹوں کو تقسیم کرنا ہے۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’تلنگانہ کے عظیم عوام! مودی، کے سی آر اور اویسی ایک ہیں۔ وہ گھما پھرا کر باتیں کرتے ہیں آپ ان باتوں سے بیوقوف نہ بنیں‘۔